شفقت محمود سے فیصل آباد کے چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود سے فیصل آباد کے چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں شفقت محمود نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔
چیمبر آف کامرس کے وفد کی قیادت سید ضیا علمبردار نے کی، سید علمبردار نے اپنے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔
وفد میں چوہدری نواز احمد، محمد عثمان، کاشف ضیا، شاہد ممتاز، میاں تنویر احمد اور سید ناہید عباس شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
