
سوشل میڈیا پر ٹائیگر شروف کے ننھے پاکستانی مداح کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک ننھے فین سبحان سہیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبحان بھارتی اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف کی طرح رقص کر رہا ہے۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر تیزی سے پھیلی کے ٹائیگر شروف نے بھی بچے کی اس ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔
ٹائیگر شروف کی جانب سے اس بچے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’امید ہے کہ کبھی اس سے ملاقات ہو سکے‘‘۔
AdvertisementHope to meet him someday😊 https://t.co/zPGmbSYoLu
— Tiger Shroff (@iTIGERSHROFF) May 21, 2022
مزکورہ ویڈیو ماہین زہرہ نامی ایک صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی جس پر لکھا تھا کہ ’’سبحان سہیل بلوچستان کے ایک غریب گاؤں تربت میں رہنا والا ایک ڈانسر ہے جس کی عمر صرف 10 سال ہے سبحان ٹائیگر شروف کی طرح بننا چاہتا ہے‘‘۔ ویڈیو کے کیپشن میں ٹائیگر شروف کو ٹیگ بھی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News