Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی بجٹ کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، احسن اقبال

Now Reading:

ترقیاتی بجٹ کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2022-23 میں شامل منصوبوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ ، وزارتوں اور محکموں کے  افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اس وقت  اقتصادی میدان میں غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نےکہا کہ ترقیاتی بجٹ کا کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، 2017 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 1000ارب پرچھوڑا جبکہ آج ترقیاتی بجٹ 500 ارب سے بھی کم حجم پر ہے۔

Advertisement

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ چوتھی سہ ماہی میں فنڈز جاری نہ ہوئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ یا ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں لگنے والی پابندیوں کے بعد بھی ملک اتنی بد حالی کا شکار نہیں ہوا جس کا سامنا آج کرنا پڑ رہا ہے : وفاقی وزیر

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی بجٹ ادھار کے پیسوں کا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ جاری منصوبوں خاص کر وہ منصوبے جن پر 70% کام ہو چکا ہے جلد مکمل کیا جائے، اگلے بجٹ میں صرف اہم قومی منصوبوں کو فوقیت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر