اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم کے معیار کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
صوباٸی وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لٸے قربانیاں دی ہیں، ہم جمہوریت کی بلادستی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کے خلاف نہیں ہیں، اگر کوٸی تخریب کاری کرے گا، اعلانیہ کریں گے تو قانون حرکت میں آٸےگا، سندھ کے درسگاہوں میں مالی بحران پی ٹی آٸی کی حکومت میں شروع ہوا تھا۔
اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ہاٸر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیز کی گرانٹ میں اضافہ کے بجاٸے کمی کردی ہے، گرانٹ میں کمی سے جامعات میں مالی بحران پیدا ہوا جس کے سبب ترقیاتی منصوبوں کو ختم کیا گیا۔
صوباٸی وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے معیار کے لٸے اقدامات کررہی ہے، سندھ حکومت جامعات کو اضافی فنڈز فراہم کررہی ہے، جامعات میں مستقل واٸس چانسلر کے لٸے سرچ کمیٹی قانونی سقم ہونے کی وجہ سے تعیناتی نہ کرسکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرچ کمیٹی کے لٸے قانون سازی کرلی گٸی ہیں، جلد مستقل واٸس چانسلرز کی تقرری کردی جاٸےگی، انتظامی عہدوں پر تعینات اساتذہ اور براہ راست بھرتیوں کی شکایت پر تحقیقات کی جاٸےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
