
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے جذبہ شھادت سے خوفزدہ ہے۔
تنویر الیاس خان نے مرکزی عید گاہ مظفرآباد میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حقیقی عید تب ہو گی، جب ہمسب مل کر جامع مسجدسرینگر،درگاہ حضرت بل اور عید گاہ سرینگر میں ایک ساتھ نماز عید ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے جذبہ شھادت سے خوفزدہ ہے، کل ہی بھارت کے ٹی وی چینل پر کہا گیا کہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کشمیر کے لئے اپنی جان کی شہادت پیش کرنے کی خواہش رکھتا ہے جو خطر ناک ہے۔
تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہنوتوا کا پیروکار بھارت یہ نہیں جانتا کہ ہم سب امام حسین کے ماننے والے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ مظفرآباد کشمیر میں نماز عید پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، مظفرآباد کشمیریوں کو بھارت قابض افواج نہیں دبا سکتیں ہمارا مشن شہادت ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ بائیس کروڑ پاکستانی کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ اراکین بھی عید کے اجتماع میں موجود عوام کو عید کی مبارکباد دی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے خطیب قاضی ضیا الرحمن کی دستار بندی بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News