
ملک بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلودر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسکے علاوہ گلگت بلتستان نگر،غذر، ہنزہ، استور اوربابوسر میں مطلع جزوی ابر آلودر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعداز دوپہر گردآلود ہواؤں کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ تاہم میدانی علاقوں میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے تاہم بعداز دوپہرگردآلود ہواؤں اور جھکڑ کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News