Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعازہرا کیس میں آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کا حکم

Now Reading:

دعازہرا کیس میں آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کا حکم
دعا زہرا

سندھ ہائی کورٹ نے دعازہرا کیس میں آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دس مئی 2022 کو عدالت نے پولیس و دیگر کو نوٹس جاری کیے تھے۔ دوسری مرتبہ 19 مئی کو کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا گیا تھا نا ہی کوئی وجہ بتائی گئی۔ دعا زہرا کو بازیاب کرانے والے ایس ایس پی اے وی سی سی دعا زہرا کو بازیاب کرانے کے بجائے انسانی اسمگلنگ سے متعلق کانفرنس میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اس غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے عدالت نے آئی جی سندھ کو دعا زہرا کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔ آئی جی سندھ 24 مئی کو عدالت میں پیش ہوئے اور ایک کہانی بیان کی تھی۔ آئی جی سندھ نے بتایا تھا کہ دعا زہرا کے مبینہ اغواء کار کے موبائل سگنلز پنجاب سے آزاد کشمیر تک ملک بھر میں مانیٹر کیے جارہے ہیں۔

عدالت نے حکم نامہ تحریری کیا کہ اس کے علاوہ دعا زہرا کی بازیابی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ دعا زہرا کی بازیابی کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ 24 مئی کو آئی جی سندھ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ دعا زہرا کو پیش کردیا جائے گا۔ آئی جی سندھ یقین دہانی کے باوجود آج دعا زہرا کو پیش نہیں کرسکے۔

Advertisement

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے آئی پھرایک خیالی وضاحت عدالت میں پیش کی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ دعا زہرا کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ہزارہ کو نوٹس جاری کیے جائیں۔ کیا اس عدالت کو دائرہ اختیار خیبرپختون خوا تک ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ آئی جی سندھ کامران فضل عدالتی حکم کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ لہذا عدالت کے پاس کامران فضل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کو چارہ نہیں ہے۔ عدالتی حکم پرعمل درآمد میں ناکامی پر کیوں نہ آئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ آئندہ سماعت پرآئی جی سندھ اپنے حلفیہ بیان کے ساتھ ذاتی طور پر پیش ہوں گے جس پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی سندھ کی جہاں تک اپنی ذمہ داریاں نہ ادا کرنے کا تعلق ہے اس معاملے کو ایگزیکٹو پر چھوڑنا مناسب سمجھتے ہیں۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس معاملے پر اپنی رائے دے کہ اور اس کے لیے انکوئری ہونی چاہیے کہ کامران فضل عوام کی زندگی اور آزادی سے متعلق کوئی عہدہ دیے جانے کے قابل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کام جلد ازجلد مکمل کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے آج کی سماعت کے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ آئی جی سندھ کی موجودہ ذمہ داریاں/چارج فوری طور پر ایک قابل افسر کو دیدیا جائے۔ ممبر انسپکشن ٹو سندھ ہائیکورٹ آئندہ سماعت پر بچی کی بازیابی کے لیے اس آفسر تک عدالتی احکامات پہنچائیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق چند مواقعوں پر پولیس ٹیم مغویہ کے بالکل قریب موجود تھی لیکن  متعلقہ پولیس افسران نے مغویہ کو حفاظتی تحویل میں لینے کی کوشش نہیں کی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ اس جرم میں سہولت کار موجود ہیں جن کا جائزہ آئندہ سماعت پرلیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے اس معاملے میں شامل افسراں کے ناموں کی فہرست ان کےعہدوں کے ساتھ رپورٹ پیش کریں۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عدالتی احکامات سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیف سیکریٹری سندھ ،اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی ارسال کیے جائیں۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر