
بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نوشہرہ شہر میں پیش آیا، جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ افراد تین زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین ایک بچہ شامل ہے جبکہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد تین ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید کہا کہ یہ فیملی ایک دن پہلے اس مکان میں شفٹ ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی پشاور میں ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گری تھی، چھت گرنے سے ملبے تلے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News