
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یاسین ملک کی گرفتاری اور جس انداز سے مقدمہ چلایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یاسین ملک آزادی کی جدوجہد کررہے تھے جو ان کا بنیادی حق ہے، یہ جرم نہیں ہے، ہندوستان کی جانب سے حد بندیاں ایک خاص مقصد کے تحت کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا منصوبہ یہ ہے کہ وادی اور جموں میں نشتوں کا تناسب تبدیل کیا جائے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں زبان اور علاقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت پاکستان نے وضاحت کر دی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کا کوئی ارادہ نہیں۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تجارت کرنا کشمیریوں کے خون پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا، کابینہ نے خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دی ہے نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ قومی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریگی۔
انہوں نے کہا کہ قمرالزمان کائرہ صاحب کو بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے بڑی مشکل سے آئینی حقوق حاصل کیے ہیں ، 13 ویں ترمیم واپس لینے کی کوششیں آزاد کشمیر میں فساد پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News