Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : بھارت سرفہرست، پاکستان کا تیسرا نمبر

Now Reading:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : بھارت سرفہرست، پاکستان کا تیسرا نمبر

بھارت نے  آئی سی سی مردوں کی  ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینکنگ میں انگلینڈ پر  بھارت کی برتری پانچ ریٹنگ پوائنٹس تک بڑھ گئی ہے، جو پہلے نمبر پر تھا۔

انگلینڈ 265 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ  پاکستان 261 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہے۔

نئی درجہ بندی مئی 2019 سے مکمل ہونے والی تمام  ٹی ٹوئنٹی سیریز کی عکاسی کرتی ہے، مئی 2021 سے پہلے مکمل ہونے والی سیریز کا وزن 50 فیصد اور اس کے بعد کی سیریز کا وزن 100 فیصد ہے۔

یو اے ای  اور عمان میں 2021 کے  آئی سی سی مینز  ٹٰ ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مایوسی کے بعد،بھارت ن فارمیٹ میں شاندار فارم میں ہے۔

Advertisement

بھارت نے روہت شرما کی کپتانی میں ہوم ٹرف پر نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی ہے، جنہوں نے گزشتہ سال عالمی ایونٹ کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ سنبھالی تھی۔

Advertisement

چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ نے اپنے پرانے ریٹنگ پوائنٹس (253) کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے جبکہ آسٹریلیا نے بھی ٹیبل میں ایک مقام حاصل کر لیا ہے اور اب وہ اپنے ریٹنگ پوائنٹس (251) کو برقرار رکھتے ہوئے پانچویں نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ پانچ ریٹنگ پوائنٹس (250) کھو کر دو درجے گر کر چھٹے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز (240 پوائنٹس) ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔

بنگلہ دیش (233 پوائنٹس) اور سری لنکا (230 پوائنٹس) دونوں نے چارٹ میں ایک ایک پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

 افغانستان چھ ریٹنگ پوائنٹس (226) کھونے کے بعد دو درجے نیچے آ گیا ہے اور ٹاپ ٹین میں شامل ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر