
پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بے گناہ اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں دین کا کام ہوا، جہاں ختم نبوت پر پہرا دیا گیا اُسی کا تقدس پامال کیا گیا، یہ سب کروانے والے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے ان کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے، اسمبلی کے آئین اور قانون کے تقدس کو پہلی دفعہ پامال کیا گیا، اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی بُری طرح متاثر ہوئی جس کی اصلاح سزا کے ساتھ ضروری ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بے گناہ اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان پر چوری اور ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے بناکر حراساں کیا جا رہا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم اسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News