Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلال مقصود کی شان دار واپسی، نیاگانا مداحوں کے نام

Now Reading:

بلال مقصود کی شان دار واپسی، نیاگانا مداحوں کے نام
اسٹرنگس کے بلال مقصود کی شان دار واپسی، نیاگانا مداحوں کے نام

مشہور زمانہ میوزک بینڈ اسٹرنگس کے بانی بلال مقصود نے اپنی سولو ویڈیو’ نیا نیا‘ آڈیئنس کے نام کردی ہے۔

 مشہورادیب و دانش ور انور مقصود کے بیٹے اور ایک عرصے تک اپنی خوبصورت آواز سے کانوں میں رس گھولنے والے بلال مقصود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرا کام صرف گانے لکھنے تک ہی محدود نہیں تھا۔

میرے مداح کافی عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ اور اپنے مداحوں کی اس دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میں نے اپنے موسیقی کے کیریئرکو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: بلال مقصود نے بچوں کیلئے گائی گئی نظمیں ریلیز کردیں

بلال مقصود نے 33 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ روز اپنی سولو میوزک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں شامل گانے کے بول گلوکار اور ان کے والد انورمقصود نے لکھا ہے جن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ جب کہ ویڈیو میں ہدایت کاری کے فرائض مرتضیٰ چوہدری نے سرانجام دیے ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراس میوزک ویڈیو کو ریلیز کرتے ہوئے بلال مقصود نے اسے مداحوں کے نام کردیا ہے۔ انسٹا گرام اسٹوری میں ان کا کہنا ہے کہ ’ میں اپنے سولو سنگل ’ نیا نیا ‘ کو آپ لوگوں کے نام کرتا ہوں، یہ میں اپنے مداحوں کے لیے کہہ رہا ہوں جن کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں۔ یہ میرے لیے ایک نئی زندگی ہے اور میں اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ آپ لوگ میرے اس نئے سفر کا اہم حصہ ہیں۔‘

بلال مقصود کی اس نئی ویڈیو کی عکس بندی ترکی کے خوبصورت اور پُر فضا مقامات پر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ناظرین شوخ رنگ سڑکیں، پت جھڑ کے دلکش مناظر سے بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

 یاد رہے ہہ موسیقی سے دوری کے باوجود بلال مقصود اشتہارات اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے ’سم واٹ سپر‘ کے لیے اشتراک کرچکے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر