Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر ذمہ دارانہ تبصرے پر فرانسیسی وزیر کھیل سے معافی کا مطالبہ

Now Reading:

غیر ذمہ دارانہ تبصرے پر فرانسیسی وزیر کھیل سے معافی کا مطالبہ

لیور پول کے چئیرمین ٹام ورنر نے فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

لیورپول کے چیئرمین ٹام ورنر نے فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ وہ چیمپئنز لیگ کے فائنل افراتفری کے بارے میں ان کے تبصروں پر “مکمل عدم اعتماد” میں رہ گئے ہیں۔

لیورپول کے چیئرمین ٹام ورنر نے پیرس میں ہفتہ کو چیمپئنز لیگ کے فائنل میں کلب کے شائقین کے ساتھ ناروا سلوک پر فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انگلش فٹ بال کلب کے چئیرمین ٹام ورنر امریکہ میں مقیم فین وے اسپورٹس گروپ کا ایک حصہ جو لیورپول کا مالک ہے۔

Advertisement

ٹام ورنر نے پیر کو وزیر کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ وہ افراتفری کے بارے میں ان کے تبصروں پر “مکمل عدم اعتماد” میں رہ گئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر کھیل نے ابتدائی طور پر لیورپول پر تباہی پھیلانے میں مدد کرنے کا الزام لگایا، انہوں نے ایک فرانسیسی ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ کلب پیرس جانے والے اپنے حامیوں کو مناسب طریقے سے منظم کرنے میں ناکام رہا۔

فرانسیسی حکومت نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ “بڑے پیمانے پر” ٹکٹ فراڈ نے افراتفری کے مناظر میں حصہ لیا جس نے  چمپئینز لیگ کے فائنل میچ کو متاثر کیا۔

لیور پول کے مداحوں کی ہنگامہ آرائی نے فرانسیسی دارالحکومت کی ساکھ کو داغدار کر دیا ہے۔

اس ہنگامہ آرائی کے باعث فرانس کی 2024 کے اولمپکس کے ساتھ ساتھ 2023 کے رگبی ورلڈ کپ کے لیے کھیلوں کے بڑے مقابلوں کی میزبانی کرنے کی صلاحیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Advertisement

بوسٹن میں مقیم لیور پول کے چیئرمین نے فرانسیسی وزیر کھیل سے کہا کہا آپ کے تبصرے غیر ذمہ دارانہ، غیر پیشہ ورانہ، اور ہزاروں شائقین کی مکمل بے عزتی کرنے والے تھے جنہیں جسمانی اور جذباتی طور پر نقصان پہنچا۔

لیور پول کے مینجر نے فرانسیسی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو مکمل طور پر عدم اعتماد کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ فرانسیسی حکومت کا ایک وزیر مناسب، باضابطہ، آزاد تحقیقاتی عمل کے انجام پانے سے پہلے ہی اتنے اہم معاملے پر غیر ثابت شدہ اعلانات کا ایک سلسلہ کر سکتا ہے.

لیور پول کے مینجر نے فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا سے کہا کہ اس ڈراؤنے خواب کا تجربہ کرنے والے تمام مداحوں کی طرف سے میں آپ سے معافی کا مطالبہ کرتا ہوں.

مینجر نے کہا کہ میں اس یقین دہانی کا مطالبہ کرتا ہوں کہ فرانسیسی حکام اور یو ای ایف اے ایک آزاد اور شفاف تحقیقات کو آگے بڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر