
اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا۔
وزیراعظم کی جانب سے اشتراوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔
اشتراوصاف علی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔
اشتر اوصاف علی 2015 -16 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف بھی رہ رہ چکے ہیں۔
اشتراوصاف علی دومربتہ 1998-99 اور 2012-13 میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔
اشتراوصاف علی 2011-12 میں صوبہ کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
اسکے علاوہ پانامہ کیس، جے آئی ٹی اور دیگر کیسوں کے دوران بھی اشتراوصاف اٹارنی جنرل تھے جبکہ نیول سیلنگ کلب کیس میں سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ظفر محمود عباسی کے وکیل بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News