Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بم دھماکہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس

Now Reading:

کراچی میں بم دھماکہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس
کراچی میں بم دھماکہ

کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب  بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور تیرہ افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

Advertisement

وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے امن دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کراچی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ صدرکے مصروف ترین علاقے میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے نزدیک پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے پاس ہوا

 پولیس اورامدادی کارکنان نے جائے وقوعہ پرامدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی دھماکے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پرموجود ہے۔

Advertisement

دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر