
ترجمان سندھ حکومت مشیرقانون و ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مستحق عوام کو سبسڈی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ندھ ہیومن رائیٹس کمیشن اورعورت فاونڈیشن کی زیرمیزبانی صوبائی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان سندھ حکومت مشیرقانون و ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ کئی قوانین توموجود ہیں عملدرآمد کوتیزکرنے کی ضرورت ہے، کسی بھی حکومت کے لئے قانونسازی اہم ہوتی ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ میں آرگنائیزیشنس اورسوسائٹی سے رابطے میں رہتا ہوں، ان کی مشاورت سے قانونسازی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ قانونسازی میں سب سے آگے ہیں جبکہ میڈیا کا قانونسازی پرعملدرآمد میں اہم کردارہے۔
ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹر مرتضی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی صوتحال ہمارے سامنے ہے، مشکل ڈفالٹ سے بہترہے جبکہ ہم جلد روائیول موڈ میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مستحق عوام کوسبسڈی دیں گے، سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات پرمتفقہ رائے پیداکی ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ سلیکٹ کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات کوملتوی کیاجائے، ہم نے واضح کیاکہ فیصلہ عدالت کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا مقصد اقتدارہے، ان کوجب تک اقتدارنہیں ملے گا وہ منفی حرکتیں کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوذمہ دارڈرائیورہوگا وہ گاڑی کواوراس کی سواریوں کوبچانے کے لئے درمیان کاراسٹہ لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News