Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میں کلین سویپ کردیا

Now Reading:

ویمن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میں کلین سویپ کردیا

پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا  کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے  مقررہ 20 اوور ز میں   8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 108 رنز کا ہدف دیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1530494083717861377?cxt=HHwWgsC47dOQtL0qAAAA

سری لنکا کی جانب سے  کپتان چماری اتھاپاتھت  37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،ہسینی پیرا 24،سگندیکا کماری 10 جبکہ انوشکا سنجیوانی 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے  طوبیٰ حسن،کائنات امتیاز اور ندا ڈار نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف پاکستان نے آخری اوور کی آخری گیند پر  6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1530525413876846592?cxt=HHwWgMCy3aewwr0qAAAA

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،عالیہ ریاض 17،ندا ڈار 14،عائشہ نسیم 10 جبکہ کپتان بسمہ معروف  نے ناقابل شکست 15 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اوشادی راناسنگھ نے 3،کویشا دلھاری  نے 2 جبکہ سگندیکا کماری نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی  6 وکٹوں سے جبکہ دوسرا میچ 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 1 جون سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر