Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز اینڈرسن نے حسن علی کو کاؤنٹی کیپ سے نوازا

Now Reading:

جیمز اینڈرسن نے حسن علی کو کاؤنٹی کیپ سے نوازا

انگلینڈ کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک جیمز اینڈرسن نے ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں ایک تقریب میں ایسیکس کے خلاف لنکاشائر کے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ سے قبل حسن علی کو کاؤنٹی کیپ سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی اور جیمز اینڈرسن اس سے قبل چیمپئین شپ میں بطور جوڑی بولنگ کر چکے ہیں۔

پاکستانی بولر نے 17.5 کی حیران کن اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی کو اس سے قبل لیسٹر شائر، سرے، کینٹ اور گلوسٹر شائر کے لیے کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار نہیں تھے۔

تاہم نکاشائر کے ساتھ ایک مختصر وقت کا موقع ان  کے لیے موزوں تھا اور انہوں نے اب تک بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement

حسن علی نے کہا کہ جب میں نے سنا کہ میں لنکاشائر کے لیے کھیلنے جا رہا ہوں، میرے ذہن میں سب سے پہلی چیز جمی اینڈرسن آئی اور  میں نے فیصلہ کیا کہ میں جمی بھائی سے سیکھنے جا رہا ہوں کہ وہ اتنے عرصے سے اتنے شاندار کیسے رہے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا محرک اس حقیقت سے آیا کہ لیجنڈ وسیم اکرم نے اپنے کاؤنٹی کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا  تھا کہ پاکستان میں ہم نے بچپن سے کاؤنٹی کرکٹ کے بارے میں سنا ہے، مجھے لنکاشائر کی بدولت موقع ملا یہ ایک خواب کے سچ ہونے کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وسیم اکرم نے مجھ سے کہا کہ آپ کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے جانا چاہیے اور آخر میں، میں یہاں ہوں اور یہ حیرت انگیز ہے۔

پہلے چھ کاؤنٹی  میچز کھیلنے کے بعد حسن علی  وطن واپس روانہ ہوں گے،اینڈرسن نے کہا کہ وہ مستقبل میں انہیں انگلینڈ کی سرزمین پر واپس دیکھنا چاہیں گے۔

جیمز اینڈرسن نے مزید کہا کہ حسن علی ایک مکمل لیجنڈ، عظیم آدمی، عظیم بولر  ہیں وہ بہت تیز ہے، اس کے پاس مہارت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حسن  علی نے پاکستان کے لیے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا اور اب تک انہوں نے 19 میچوں میں 74 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر