Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2022: سری لنکا کرکٹ بورڈ کشمکش میں مبتلا

Now Reading:

ایشیا کپ 2022: سری لنکا کرکٹ بورڈ کشمکش میں مبتلا

ایشیا کپ 2022 کو سری لنکا سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے جس میں ملک کی کرکٹنگ باڈی اس بات کو آئندہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں  میز پر رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ ( ایس ایل سی) سے توقع ہے کہ وہ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ہونے والی میٹنگ کے دوران اے سی سی کے صدر جے شاہ کو درخواست بھیجے گا ۔

ایس ایل سی نے یہ فیصلہ جاری معاشی اور سیاسی بحرانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے،اے سی سی کے متعدد اراکین نے کہا ہے کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن اس امکان کو مسترد نہیں کیا ہے،ایس ایل سی کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ کچھ بھی حتمی نہیں ہوا ہے۔

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ کے میزبان کے طور پر سری لنکا کی جگہ سب سے آگے ہیں۔تاہم کرکٹ سری لنکا  کا آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف اپنی دو طرفہ مصروفیات کو منسوخ یا منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دریں اثنا، سری لنکا کے میڈیا کے نے اطلاع دی ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ سے قبل چند دو طرفہ  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ مالیاتی بحران سے دوچار بورڈ کی مدد کی جا سکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے ٹورنامنٹ پہلے ہی دو بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر