Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کو باہر بیٹھ کر پاکستان کی حکومت بنانے نہیں دیں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

کسی کو باہر بیٹھ کر پاکستان کی حکومت بنانے نہیں دیں گے، فواد چوہدری
پاکستان کی حکومت

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی واشنگٹن میں بیٹھ کر پاکستان کی حکومت بنانے نہیں دیں گے۔

پشاور میں اپنے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہتے کہ پی ٹی آئی کو دوبارہ حکومت دے دو، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ئین کے مطابق فیصلے کریں گے تو تحسین اور توصیف ہوگی لیکن اگر رات میں عدالتیں کھولیں گے تو پھر تنقید ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر تشدد کیا گیا، پنجاب میں پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شدت پسند جماعت نہیں ہے اور نہ ہماری کوئی فورس ہے، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئیں کی بالادستی کی کوئی پرواہ نہیں ہے، 25 مئی کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس پرامن شہریوں کے گھروں کے اندر گھسی اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صوبہ پنجاب ایک مہینے سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے جبکہ حمزہ شہباز غیرآئینی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے معاملے کا فیصلہ کیا جائے اور نیا الیکشن ہونے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے25  لوٹوں نے حمزہ شہبازکوووٹ دیا جو کہ ڈی سیٹ ہوگئے لیکن الیکشن کمیشن نےڈی سیٹ ارکان کانوٹی فکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے  حمزہ شہباز کو پنجاب میں اقلیتیوں کا وزیراعلیٰ قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر