Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارہ سالہ بچے کےاغوا کےبعد قتل کا جرم، تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کا حکم

Now Reading:

بارہ سالہ بچے کےاغوا کےبعد قتل کا جرم، تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کا حکم
عدالت

عدالت نے بارہ سالہ بچے کےاغوا کےبعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو دو دو بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے بارہ سالہ بچے کے اغوا کے بعد قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین ملزمان کو اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں دو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا۔

عدالت نے شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں ملزمان کو سات سال قید بامشقت کی سزا کے ساتھ  ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو دو لاکھ روے فی کس مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

Advertisement

ملزمان میں شمشیر، سلمان اور عبدالستار شامل ہیں۔ تینوں ملزمان نے جنوری 2021 میں بلدیہ سعید آباد سے بارہ سالہ شاہد کو تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔

استغاثہ میں کہا گیا کہ ملزمان نے بچے کو قتل کرکے لاش کو جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دی تھی۔ ملزم شمشیر بچے کا پڑوسی اور بچے کے والد کا دوست تھا۔

ملزمان نے بچے کی رہائی کے لئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ ملزمان اور بچے کے والد کے درمیان 70 لاکھ روپے تاوان طے پایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر