
مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، تیمور جھگڑا
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے دیکھ کر امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے۔
صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کیساتھ حکومتی ایما پر کیے گئے ناروا سلوک کے خلاف آج رات کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹد حکومت نے سیالکوٹ میں جو کیا، اس سے ہمارے اراد ے اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے دیکھ کر امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے، ہم پُرامن رہ کر اس قوم کی تقدیر بدلینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News