انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے مقرر کردہ محدود اوورز کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کہا ہے کہ وہ اور کپتان ایون مورگن ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میتھیو موٹ کو چار سالہ معاہدے پر ہیڈ کوچ کے طور پر رکھا گیا ہے، توقع ہے کہ وہ نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
میتھیو موٹ اس سے قبل آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں جس نے لگاتار دو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (2018 اور 2019) جیتے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں خواتین کا 50 اوور کا ورلڈ کپ بھی جیتا ہے۔
موٹ کے دور میں آسٹریلیا ن 26 ایک روزہ میچوں میں ناقابل شکست رہی جو کہ مردوں اور خواتین کی کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔
میتھیو موٹ نے کہا کہ مورگن اور میں اپنے عمومی فلسفے اور ہمارے خیال میں ٹیم کو کس طرح کھیلنا چاہئے اس پر بہت ہم آہنگ نظر آتے ہیں لیکن یہ اچھا ہو گا کہ پلئینگ گروپ میں اس پر تھوڑی زیادہ بات کرنے کا موقع ملے اور کسی بھی سوال کا جواب دیں۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم کافی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے، یہ صرف اس بات کے بارے میں ہے کہ ہم ان اضافی فوائد کو کیسے حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ مستقل کامیابی وہی ہے جس کی انگلینڈ کو خواہش ہے۔
واضح رہے کہ میتھیو موٹ کو ٹام ہیریسن، روب کی، اینڈریو اسٹراس اور مو بوبٹ پر مشتمل ای سی بی کے سلیکشن پینل نے منتخب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
