پاکستانی گانے ’’نچ پنجابن ‘‘ کے بعد بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر پر’ جگ جگ جیو ‘ کیلیے کہانی بھی چرانے کا الزام لگ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال اے سنگھ نامی ایک مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرن جوہراور دھرما پروڈکشن نے ’جگ جگ جیو‘ کے لیے ان کی لکھی ہوئی فلم ’’بنی رانی ‘‘کے عنوان سے کہانی کی اسکرپٹ کوچرایا ہے۔
وشال سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے اسکرپٹ کے اقتباس کے ساتھ ٹوئٹس کا ایک سلسلہ شیئر کیا جو اس نے دھرما پروڈکشن کو بھیجے تھے۔
مصنف نے دعویٰ کیا کہ اس نے بنی رانی کے عنوان سے اپنے اسکرپٹ کے اقتباسات دھرما پروڈکشن کو بھیجے ہیں، جبکہ اسے پروڈکشن ہاؤس سے جواب بھی موصول ہوا، وشال سنگھ نے دعویٰ کیا ہےکہ اس کی اسکرپٹ کو دھرم نے جگ جگ جیو کی شکل میں ایک فلم میں تبدیل کر دیا ہے۔
AdvertisementHad registered a story.. #BunnyRani with @swaindiaorg in January 2020. I had officially mailed @DharmaMovies in February 2020 for an opportunity to co-produce with them. I even got a reply from them.
And they have taken my story.. and made #JugJuggJeeyo. Not fair @karanjohar.— Vishal A. Singh (@Vishal_FilmBuff) May 22, 2022
وشال نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ میں نے 2020 میں اپنی کہانی بنی رانی کے نام سے اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن انڈیا سے رجسٹرڈ کروائی تھی ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ اس کے بعد میں نے فروری 2020 میں دھرما پروڈکشن کو ایک آفیشل میل بھی کی تھی تاکہ مجھے فلم کو پروڈیوس کرنے کا موقع مل سکے جس پر مجھے دھرما کی جانب سے جواب بھی موصول ہوا، اور اب انہوں نےمیری کہانی چوری کر کے جگ جگ جیو بنالی‘‘۔
کرن جوہرکی اس فلم میں اپنے گانے کی بلا اجازت استعمال پر نامور گلوکار اور سیاسی رہنما ابرارنے ٹویٹ میں انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کرن جوہر جیسے پروڈیوسرکو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیاہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا‘۔
واضح رہےکہ کرن جوہرکی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
