
بالی وُڈ کی فلم ریلیز کی وجہ سے پاکستانی فلموں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری لالی وُڈ کی 4 بڑے بجٹ کی فلموں کو بالی وُڈ فلم ڈاکٹرسٹرینج کی ریلیز سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
اس عید الفطر کے موقع پر لالی وُڈ کی 5 بڑی فلمیں دم مستم، گبھرانا نہیں، پرے میں رہنے دو، چکر، تیرے باجرے دی راکھی فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں۔
تاہم ہالی وُڈ فلم ڈاکٹر اسٹرینج کی ریلیز سے پاکستانی فلموں کا بزنس نہ ہونے کے برابر ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق اب تک دم مستم 4 کروڑ60 لاکھ، گھبرانا نہیں 4 کروڑ 70 لاکھ، پردے میں رہنے دو 2 کروڑ 30 لاکھ، چکر 1 کروڑ 6 لاکھ جبکہ پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی 68 لاکھ کا بزنس کر سکی ہیں۔
جبکہ اسی تناظر میں ہالی وُڈ فلم ڈاکٹرسٹرینج اب تک 6 کروڑ 57 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ فلم پروڈیوسرز اور کئی اداکار ہالی وُڈ فلم کی پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز کے خلاف پریس کانفرنس بھی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News