پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اداکار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کسی ایک سیاستدان کی غلطی کی نشاندہی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں اس کے مخالف کے حق میں ہوں۔
Pointing out one politician doesnt mean I am in favour of the opposition. Let me clear this out. I am not in favour of either and I have no interest in politics. True progress starts with individual progress.
— Junaid khan (@itsJunaidKhan) May 23, 2022
اداکار نے لکھا کہ اگر آپ صرف سیاستدانوں پر یقین رکھیں گے تو یہ ملک ترقی نہیں کرے گا، اگر آپ اپنے آپ پر یقین رکھتے ہیں تو ملک ترقی کرے گا۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں کسی کے حق میں نہیں ہوں اور مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ترقی حقیقت میں انفرادی ترقی سے شروع ہوتی ہے۔
We as individuals should give our best in our respective fields, work hard and excel and inspire others around. This country will not progress if you JUST believe in politicians. It never did. It will progress if you believe in YOU.
— Junaid khan (@itsJunaidKhan) May 23, 2022
جنید خان نے لکھا کہ ہمیں انفرادی طور پر اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، سخت محنت سے سبقت حاصل کرنی چاہئیے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔
یاد رہے کہ اداکار جنید خان نے اس سے قبل جلسوں میں عمران خان کے بارے میں بات کرنے کے انداز پر مریم نواز کی حمایت کی تھی، جس کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
