
پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ روکنے کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر حماداظہر، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید کے گھروں پر پولیس دہشتگردی جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ظاہر کر رہی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کسٹوڈین آف ہاؤس میرا فرض ہے کہ میں ایم پی اے کے حقوق کی حفاظت کروں، جن ایم پی ایز کے گھروں پر پولیس چھاپے مار رہی ہے وہ ان چھاپوں کی ویڈیو بنا لیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ان وڈیوز کو اسمبلی کے اندر اور عدالتوں میں بنیادی حقوق کی پامالی کو سبوتاژ کرنے کے طور پر پیش کیا جائے گا، ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زبردستی حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News