
ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟
شہر کراچی میں ایک اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے شہر کراچی میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث رمی کی شدت بھی مزید بڑھ جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشات ہیں ۔
دوسری جانب محمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کا مجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہےجبکہ 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی تھی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ کا امکان ہے۔
دوسری جانب بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر گلگت بلتستان 07 سے 09 ڈگری دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی و وسطی سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب، بلوچستان 06 سے 08 ڈگری دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ہیٹ اسٹروک:
گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔
ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News