
تاریخ کی بلندترین سطح؛ 100انڈیکس66ہزارکی حدعبورکرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی، تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس نے 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔
مارکیٹ 300 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 26 پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 86 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہوکر 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کی وجہ سے پاکستانی روپے پر مسلسل دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News