عدالت نے کراچی سے کم سن لڑکی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغواء کے بعد پنجاب منتقلی کے معاملے پرتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسرکی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم نمرہ کاظمی کی بازیابی کے لیے ڈیرہ غازی خان تونسہ گئی ہوئی ہے لیکن چھاپہ مارنے کی اجازت نہ ملنے کہ وجہ سے تاحال کارروائی نہیں کی جاسکی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب سے اجازت ملتے ہی نمرہ کاظمی کی بازیابی کے لیے چھاپہ مارا جائے گا۔ آئندہ سماعت پرنمرہ کاظمی کو بازیاب کراکر پیش کردیا جائے گا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس نمرہ کاظمی کو پیش کرنے کے لیے 24 مئی تک مہلت مانگی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کاظمی کو 25 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
نمرہ کاظمی کی مبینہ طورڈیرہ غازی خان کے رہائشی لڑکے سے پسند کی شادی متعلق ویڈیو بیان منظرعام پرآئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
