
وفاقی وزیر داخلہ راا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی، عوام نے فسادی ، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔
ہم نے کورٹ کے حکم پر کہا آئیں اور جلسہ کریں اب عمران نیازی عدالتی فیصلے کو ڈھال بنا کر فتنے اور فساد کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے اور مجبور کرے جہاں اجازت دی ہے وہاں جلسہ کریں۔ اٹارنی جنرل اور کمیٹی اراکین چیف جسٹس کے پاس گئے ہیں۔
Advertisement— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) May 25, 2022
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اائی کے لانگ مارچ کے دوران میٹرو بس اسٹیشن جلائے گئے، درختوں کو آگ لگائی گئی، عوام نے سب دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا، ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتا رہا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپوگینڈا ہے، اٹھارا رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش آو رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو ٹئیر گیس سے کنٹرول کیا جس کے لئے میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ آج صبح سپریم کورٹ آئین اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کے لئے واضح احکامات دے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے نکال باہر کر دیا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News