Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ڈائنوسارز کی واپسی 2025 تک ممکن ہے’

Now Reading:

‘ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ڈائنوسارز کی واپسی 2025 تک ممکن ہے’

جراسک پارک سے متاثر سائنس دان کہتے ہیں کہ ان کے خیال میں 2025 تک دنیا میں ڈائنوسار کی واپسی ممکن ہے۔

سال1993  کی مشہرورِ زمانہ فلم “جراسک پارک” اب تک کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے، جس کی کہانی کروڑوں سال پہلے ختم ہونے والے ڈائنوسار کی دوبارہ تخلیق پر مبنی ہے۔

فلم میں ایک ماہر حیاتیات وسطی امریکا کے ایک جزیرے پر تقریباً مکمل تھیم پارک کا دورہ کرتا ہے، جہاں اسے کچھ بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے

لیکن بجلی کی خرابی کے باعث پارک کے کلون شدہ ڈائنوسار چھوٹ ہو جاتے ہیں، جس کا نتیجہ انتہائی تباہ کن نکلتا ہے۔

اس سلسلے کی پانچ بلاک بسٹرز کے بعد چھٹی اور آخری قسط “جراسک ورلڈ ڈومینین” 10 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Advertisement

یقیناً ڈائنوسارز کے دوبارہ جی اٹھنے یا کلون کئے جانے کی کہانیاں مکمل طور پر فرضی ہیں۔ لیکن ایک ماہر حیاتیات جن سے جراسک کے ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ نے مشورہ کیا اور فرنچائز کے تکنیکی مشیر کے طور پر خدمات حاصل کیں کہتے ہیں مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر یہ کہانیاں حقیقت کا روپ دھار سکتی ہیں۔

سال 2015 میں ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر جیک ہورنر نے ان معدوم ہوچکی مخلوقات کی ممکنہ واپسی کے بارے میں تبصرے کیے۔

ہارنر کے کام نے ڈاکٹر ایلن گرانٹ کو ہٹ فلم سیریز بنانے کے لیے متاثر کیا، اب انہوں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکنالوجی 2025 تک ڈائنوسار کو وجود میں لانے کے قابل ہو سکتی ہے۔

ایسا کرنے کے لیے، انہوں نے مرغیوں (ڈائنوسارز کے زندہ آباؤ اجداد) میں جینیاتی تبدیلیاں کر کے ان کی آبائی خصلتوں کو دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ بنایا۔

دوسرے لفظوں میں کہیں تو، انہیں اتنا ہی خوفناک بنانے کی کوشش کی اجرہی ہے جیسا کہ جراسک پارک میں ڈائنو سار دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “بلاشبہ یہ پرندے ڈائنوسار ہیں، لہٰذا ہمیں صرف انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کچھ زیادہ ہی ڈائنوسار کی طرح نظر آئیں۔ ڈائنوسار کی دم، بازو اور ہاتھ تھے، اور ارتقاء کے ذریعے وہ اپنی دم کھو چکے ہیں، اور ان کے بازو اور ہاتھ پروں میں بدل گئے ہیں۔”

Advertisement

ہارنر نے مزید کہا کہ “دراصل، پروں اور ہاتھ کو دوبارہ بنانا اتنا مشکل نہیں ہے، “چکنوسارس” حقیقت کا روپ دھارنے کے راستے پر ہے۔ دراصل دُم دوبارہ تخلیق کرنا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ لیکن دوسری طرف، ہم حال ہی میں کچھ چیزیں کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس نے ہمیں امید دلائی ہے کہ اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ پرندے زندہ ڈائنوسار ہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر