Advertisement
Advertisement
Advertisement

“تہذیب کا قاتل” بصری دھوکہ، جس نے لوگوں کو لڑنے پر مجبور کردیا

Now Reading:

“تہذیب کا قاتل” بصری دھوکہ، جس نے لوگوں کو لڑنے پر مجبور کردیا

آپٹیکل الیوژنز (بصری دھوکے) تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے، لیکن اس بار جو الیوژن ہم لے کر آئے ہیں اس نے صرف آنکھوں کو ہی نہیں بلکہ دماغ کو بھی دھوکہ دے دیا ہے۔

اس نظری دھوکے کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسے دیکھنے والے لوگ اس بات پر متفق نہیں ہو سکتے کہ وہ کون سے رنگ دیکھ رہے ہیں۔

زیرِ بحث تصویر میں درازوں کا ایک کیبنیٹ دکھایا گیا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ گلابی اور سفید ہیں، لیکن دوسروں کو یقین ہے کہ وہ نیلے اور سرمئی ہیں۔

ایک Reddit صارف نے اس وہم کو ‘تہذیب کا قاتل’ قرار دیا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی اس کے حقیقی رنگوں پر متفق نہیں ہو سکا، اور یہ جھگڑوں کا باعث بن رہی ہے۔ جلد ہی لوگوں نے پوسٹ پر ڈھیروں تبصرے شروع کر دیے۔

بحث خوش اسلوبی سے شروع ہوئی لیکن جلد ہی لوگ کمنٹ سیکشن میں بحث کرنے لگے اور پھر لوگوں نے کہا کہ انہوں نے یہ تصویر اپنے خاندان کے ساتھ شیئر کی اور اس پر ان سے بحث بھی کی۔

Advertisement

Reddit پر تصویر شیئر کرتے ہوئے، اصل پوسٹر نے لکھا، “پنک اینڈ وائٹ یا بلیو اینڈ گرے؟”

ایک صارف نے جواب دیا، “مجھے گلابی اور سفید نظر آرہا ہے اور میرا بوائے فرینڈ جو میرے بالکل ساتھ ہے کہتا ہے کہ یہ گرے اور منٹ ہے۔”

ایک اور نے مزید کہا، “اگر دن کی روشنی اس سے ٹکرائے تو یہ سفید اور گلابی نظر آتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس پر گلابی روشنی پڑ رہی ہے (جیسا کہ اوپر تصویر کا فریم ہے)، تو یہ سرمئی اور منٹ لگتا ہے۔”

پھر ایک تیسرے نے لکھا، “ایک گرم محیطی روشنی اس دراز کا رنگ سفید نہیں دکھائے گی لہٰذا میری آنکھیں مجھے بتاتی ہیں کہ تجربہ کی بنیاد پر اسے نیلا ہونا چاہیے۔”

لیکن جلد ہی لوگ اس بحث سے تھکنے لگے، جیسا کہ ایک نے کہا ” دوبارہ نہیں”۔

دوسرے نے کہا، “مزید تہذیب کو مارنے والی رنگین پہیلیاں نہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر