سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں بتایا ہے۔
حماد اظہر کا Twitter Account اور Email ہیک کر کیا گیا ہے، لہذاٰ اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 27, 2022
فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات حماد اظہر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ای میل آئی ڈی ہیک کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب حماد اظہر نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ گزشتہ رات ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ، ای میل اکاؤنٹ اور ایپل اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔
AdvertisementI am tweeting from a computer where my twitter account was already logged in. Last night my twitter account, email accounts, Apple account was hacked by someone who was able to see the verification codes being sent to my phone when he was resetting everything. 1/3
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 27, 2022
حماد اظہر نے بتایا کہ کمپیوٹر سسٹم پر ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کھلا ہوا تھا جس کی مدد سے انہیں فی الوقت ٹوئٹر تک رسائی حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ای میل اور ایپل آئی ڈی ریکور کرنے پر معلوم ہوا کہ تمام سوشل پلیٹ فارمز پر ان کی تصویر تبدیل کر کے کسی ’محمد شہریار‘ نامی شخص کی تصویر لگی ہوئی تھی۔
حماد اظہر نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے لئے درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
