Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریڈزون کی سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات

Now Reading:

ریڈزون کی سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات
ریڈزون کی سیکیورٹی

پاکستان تحریک انصاف  کے لانگ مارچ کی پیش نظر اسلام آباد  میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کو  یقینی بنانے کے لئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا ہے۔

 

ایک ٹویٹ میں، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج جن عمارتوں کی حفاظت کرے گی ان میں سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر، پاکستان سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو شامل ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دی ہے لیکن عمران خان ڈی چوک پر جلسہ کر رہے ہیں۔

 

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ٹریک ریکارڈ کے مطابق انہوں نے کبھی کسی عدالت یا ادارے کا احترام نہیں کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کی گئی ہے جو کہ پارلیمنٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کے لئے تعینات ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کے لانگ مارچ کے لئے این او سی کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

درخواست مسترد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو تمام سیکیورٹی نکات سے بھی آگاہ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر