
سندھ میں گرمی کی لہر کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے اوقات تبدیل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری بورڈز اور جامعات سندھ محمد مرید راہیمون نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے اوقات تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں گرمی کی لہر کے پیشِ نظر اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اب صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک لیے جائیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات صبح ساڑھے 8 بجے سے دن 11 بج کر 30منٹ تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News