Advertisement
Advertisement
Advertisement

’آج وہ واحد احسان بھی اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر تھا ‘

Now Reading:

’آج وہ واحد احسان بھی اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر تھا ‘
عبدالعلیم خان

علیم خان نے کہا ہے کہ آج وہ واحد احسان بھی اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر تھا۔

منحرف رکن علیم خان نے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ باقی رہا وہ 10سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کیے، اُس کو میں نے اللہ پہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر