Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی اے اے کا پاکستان آنے والے مسافروں لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

Now Reading:

سی اے اے کا پاکستان آنے والے مسافروں لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
سی اے اے

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے

سی اے اے نے وزارت صحت کے فیصلہ پر نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے امیکرون ویرنٹ نئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، سی اے اے نے وزارت صحت کے فیصلہ پر نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔

خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ ہوا ہے، سی اے اے کے مطابق خلیجی ملکوں کی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کا ایئر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔

سی اے اے کے مطابق وزارت صحت کے احکامات پر آج رات 14 مئی سے خلیجی ملکوں سے آئے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ  کے ذریعے محدود رینڈم سکریننگ کا عمل آج رات 12:00 سے اسلام اباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے، 250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے کورونا جانچنے کے لیے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔

Advertisement

سی اے اے حکام نے کہا کہ سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لارہے ہیں، یہ اقدامات تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چند ماہ قبل کورونا میں کمی کے باعث بیرون ملک سے آئے تمام مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر