موجودہ سیاسیصورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں حالیہ سیاسی صورتحال اور ممکنہ دہشتگردی کےباعث دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
حکم نامے کے اجراء کے بعد سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کو 30روز کے لیے نافد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
