
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل کی لاہورمنتقلی اورجلد سماعت کی متفرق درخواست پرعدالت نے اے این ایف کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منشیات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سزا کیخلاف اپیل کی لاہورمنتقلی اور جلد سماعت کی متفرق درخواست کی گئی۔
عدالت نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پراے این ایف کو نوٹس جاری کرکے 18 مئی کو جواب مانگ لیا۔
قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پر کیس سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی کو جھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔
وکیل اپیل کنندہ نے مؤقف پیش کیا کہ اسپشل جج راولپنڈی نے حنیف عباسی کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔ لاہورہائیکورٹ نے سزا پر عمل درآمد معطل کررکھا ہے، ابھی تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہواْ۔
حنیف عباسی کے وکیل نے یہ مؤقف بھی پیش کیا کہ اب عام انتخابات قریب آ چکے ہیں، سزا کیخلاف اپیل کا حتمی فیصلہ کیا جائے۔
اپیل کنندہ حنیف عباسی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دیا جائے اور سزا کیخلاف اپیل کی سماعت پرنسپل نشست میں کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News