میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صوبائی مشیرداخلہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور قوم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور بچوں کی شہدات کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے، ملک و قوم کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
میرضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی وخوشحالی راہ پر گامزن ہو، معصوم بچوں کو شہید کرنا کہاں کی انسانیت ہے؟
صوبائی مشیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہے، کوئی مذہب اورمعاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
