
شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا ہے، صوبائی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ پڑھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے کافی بچے اسکول چھوڑ چکے ہیں، جو بچے اسکول سے باہر تھے ان کے لیے شام میں کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد تعلیم کا نظام درست کرنا ہے، ہیٹ ویو کے حوالے سے اسکولوں کے بچوں کے لیے حکمت عملی آج تیار کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News