
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں پولیس اہلکار کمال احمد کو گولی لگنے کے واقعے پر بات کی ہے۔
گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، بے گناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشتگرد ہے، یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں، پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے۔ ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانات کرنے والوں سے بلکل حساب لیں گے۔
Advertisement— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) May 24, 2022
انہوں نے کہا کہ بے گناہ پولیس اہلکار کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے اور کمال احمد کا قاتل عمران خان، شیخ رشید اور اس کے حواری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پر فائرنگ ثبوت ہے کہ یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے اور ’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لیاگیا ہے، قانون جواب لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی، افراتفری ، فساد اور انتشار کو قانون کے راستے سے روکیں گے اور کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔
راناء ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News