Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: دعائیں قبول نہ ہونے پر مندر میں بھگوانوں کی مورتیاں توڑنے والا شخص گرفتار

Now Reading:

بھارت: دعائیں قبول نہ ہونے پر مندر میں بھگوانوں کی مورتیاں توڑنے والا شخص گرفتار

بھارت میں گوتم بدھ نگر پولیس نے منگل کے روز گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 37 میں واقع ایک مندر میں مورتیوں کی توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پیر کی دوپہر ایک مقامی شہری کو مندر میں تین مورتیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت ونود کمار کے نام سے ہوئی ہے جو سیکٹر 37 کا رہائشی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے اپنے گھر والوں کی خراب صحت کی وجہ سے مندر میں توڑ پھوڑ کی۔

جے سنگھ بھاٹی، جنہوں نے پولس شکایت درج کرائی، کہتے ہیں کہ، “فی الحال، مندر میں کوئی پجاری نہیں ہے۔ مندر میں بھگوان شیو، دیوی درگا اور بھگوان ہنومان کی مورتیاں موجود ہیں اور ان سب کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔”

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ “شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کی ایک ٹیم کو مندر میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ علاقے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔”

مندر کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے لیکن گواہوں سے کی گئی تفتیش نے پولیس ٹیم کو مشتبہ شخص تک پہنچایا اور منگل کو اسے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

وشال پانڈے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (گریٹر نوئیڈا) نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے بتوں کو اس لیے توڑا کیونکہ ‘بھگوان اس کی دعائیں نہیں سن رہا تھا اور وہ غصے میں تھا، کیونکہ حال ہی میں خاندان کا ایک فرد بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا۔”

پولیس نے بتایا کہ ونود دہاڑی دار مزدور ہے اور اپنی بیوی اور ۵ سالہ بیٹے کے ساتھ رہتا ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کا رہنے والا ہے۔

پولیس اسٹیشن کے انچارج انیل کمار کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں سے وہ مندر میں پوجا پاٹ کر رہا تھا کیونکہ اس کی بیوی اور بیٹا طویل بیماری میں مبتلا تھے۔ حال ہی میں اس کی خالہ کا انتقال ہوا، جس نے اسے غصہ دلایا۔”

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 295 (عبادت کی جگہ کی بے حرمتی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر