پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار کنور ارسلان نے صف اول کے اداکار فیروز خان اور احد رضا میر کو فلموں کی بجائے ڈراموں میں کام کرنے کامشورہ دے دیا۔
اداکار کنور ارسلان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں میزبا ن آغا علی نے ان سے مختلف مو ضوعات پر بات کی۔
اس انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں کنور ارسلان نے کہا کہ ‘فیروز خان کو صرف ڈرامے کرنے چاہئیں کیونکہ وہ ڈراموں میں بہت اچھا لگتا ہے، وہ فلم ٹائپ نہیں ہے’۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے مزید کہا کہ ‘احد رضا میر کو بھی صرف ڈراموں میں اداکاری کرنی چاہیے، وہ ہیرو مٹریریل نہیں ہے مگر ایک اچھا اداکار ہے، وہ ٹی وی پر اداکاری کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے’۔
کنور ارسلان نے اس کی وجہ بتا تے ہوئے کہاکہ فلم میں ایسے اداکار اچھے لگتے ہیں جو لمبے چوڑے ہوں لہٰذا دونوں کو ڈرامے کرنے چاہئیں کیونکہ وہ اس میں اچھے لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
