Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، صوبے میں آزادامیدواروں کو واضح برتری حاصل

Now Reading:

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، صوبے میں آزادامیدواروں کو واضح برتری حاصل
بلوچستان بلدیاتی انتخابات

بلوچستان کے یونین کونسل کے سطح پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آزادامیدواروں کو واضح برتری حاصل ہوئی تاہم ن لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبے میں آزادامیدواروں کو واضح برتری حاصل ہوئی جبکہ دوسری بی اے پی اور تیسری پوزیشن قوم پرست جماعتوں نے حاصل کی ہے۔

غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق صوبے میں آزادامیدواروں نے مجموعی طورپر 1487 نشستیں حاصل کرکے صوبہ بھر میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) 327 نشستیں لے کر صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن پر آئی۔

صوبہ بھر سے 100 نشستیں حاصل کرنے والی نیشنل پارٹی کا پلڑا بھی بھاری رہا جبکہ چوتھی پوزیشن پر پشتونخوا میپ نے 87 نشستیں حاصل کیں۔

اختر مینگل کی جماعت بی این پی کی 79سیٹیں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے 58سیٹوں پر کامیابی سمیٹی ہے اور بلوچستان کی بی این پی عوامی نے 43سیٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے 23سیٹیں حاصل کی ہیں اور اے این پی نے 24سیٹوں پر کامیابی سمیٹی ہے۔

خیال رہے کہ قلعہ عبداللہ، نوشکی، چمن، تربت، سبی، نصیرآباد، دکی  اور چاغی سے ووٹرز اور امیدواروں کے سپورٹرز کے درمیان تصادم کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

اسکے علاوہ 1974 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 2034  کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

بم دھماکے، ہینڈ گرینڈ حملے اور لڑائی جھگڑے سے پولنگ کے دوران 2 افرادکی ہلاکت اور متعددافرادکے زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر