
حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے کہا کہ اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اتحادی حکومت ہیں، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہے، یہ میری بطور خادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی مینڈیٹ والی گورنمنٹ کو انکے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی، میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا، ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل، قرضے اور سیاست بچانے کیلئے کیے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں اشعال انگیز بیانات اور جھوٹے پروپیگینڈے سے انتشار پھلانے کی مزموم کوشش کی جارہی ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ پاکستان اور اسکے اداروں کا اس فتنے کے خلاف بھرپور دفاع کرے۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت ان اشتعال انگیز کوششوں پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News