پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی مبینہ طلاق کے بعد انٹرنیٹ پرصارفین کی اکثریت کا یہی کہنا ہےکہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔
حال ہی میں نامور میزبا ن اور اداکارہ ندا یاسر سے ایک انٹرویو کے دوران سجل علی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ انہیں اس وقت کوئی مفید مشورہ دیں ۔
ندا یا سر نے کہاکہ سجل علی کو میں یہ کہنا چا ہوں گی کہ سجل تم ہنستی ہوئی بہت اچھی لگتی ہو میری دعا ہے کہ تم اسی طرح ہنستی رہو۔
ندا یاسر نے مزید کہاکہ سجل تم جب روتی ہو تو تم اکیلی نہیں روتی بلکہ دوسرے بھی تم کو دیکھ کر رو نے لگتے ہیں،بس تم کبھی بھی دکھی نہیں ہونا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں وہ احد رضا میر کے مبینہ افیئرز سے متعلق کچھ دعوے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر احد سچ بولیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ طلاق کی اصل وجہ کیا ہے۔
ڈیجیٹل کریئٹر نے اپنی اس ویڈیو میں بتایاکہ شوبز شخصیات احد کو جانتی ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں اور ان کے کتنے افیئرز ہیں اگر وہ یہ بتادیں تو ان کے پاس بڑا آدمی بننے کا چانس ہے۔
انہوں نے اپنی اس ویڈیو میں سجل علی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
