Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ملک بھر کے اسکولوں میں تدریسی عمل جاری رہے گا‘

Now Reading:

’ملک بھر کے اسکولوں میں تدریسی عمل جاری رہے گا‘
اسکول

سندھ بھر میں آج تمام اسکولز بند رکھنےکا اعلان

کاشف مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اسکولز تدریس کیلئے کھلے رہیں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  پہلے ہی کوویڈ کے دوران مسلسل بندش سے بچے تعلیمی نقصان، اعصابی کشیدگی اور مایوسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسکولز 2 سال میں تقریباً 74 ہفتوں کیلئے7بار مکمل طور پر بند کیے گئے ہیں لہذا اب ملک بھر اسکولز تدریس کیلئے کھلے رہیں گے۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اپنے اور قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا ، بروقت حل نہ نکالا گیا تو بچوں کے مستقبل پر ناقابل تلافی منفی اثرات ہونگے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر بھی اس مسئلے کو دیکھا جائے، اسکولز، اساتذہ، والدین اور سماجی و اصلاحی تنظیمیں کردار ادا کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں اعلان کیا گیا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ  بھر کے تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی تک بندرہیں گے۔

شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا ۔ موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر