
امریکا کے سب سے پرانے اور معتبر بینک نے تاریخ میں پہلی بار دنیا کی سب سے متغیر کرنسی میں قرض دینا شروع کردیا ہے۔
بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسی کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ کوائن ٹیلیگراف کے مطابق بٹ کوائن کو دنیا کی سب مہنگی کرنسی کے ساتھ ساتھ لمحوں میں زوال پذیر ہونے والی کرنسی تصور کیا جاتا ہے۔
روس یوکرین جنگ کے بعد اس کرنسی کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ ماہ ہی ممتاز امریکی بینک گولڈ مین سکس نے بٹ کوائن کی اووردی کاؤنٹر لین دین کی کی اجازت دی تھی۔
کرپٹوکرنسی کے حوالے سے مزید پیش رفت کرتے ہوئے بینک نے تاریخ کا پہلا بٹ کوائن قرض جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی بینک کا بٹ کوائن کے بعد ایتھریم میں ٹریڈنگ کا اعلان
بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ سے بات چیت کرتے ہوئے گولڈ مین سکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بینک نے بٹ کوائن کی شکل میں ایک فرد ( نام مخفی رکھا گیا ہے) کو 24 گھنٹوں کے رسک میجمنٹ کی بنیاد پریہ قرض جاری کیا ہے۔
بٹ کوائن کی تغیرپذیری کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے انتہائی خطرے والے قرض کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد کرپٹو شعبے کو سپورٹ کرنا ہے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کا مالک بٹ کوائن کو بہ طور زر ضمانت جمع کروا کر روپے یا ڈالر جیسی FIAT کرنسی کی شکل میں قرض حاصل کرسکتا ہے۔
بٹ کوائن کی قیمتوں میں تیزی سےپونے والے تغیر کی وجہ سے ضمانت کی رقم کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور اس صورت حال سے بچنے کے لیے بٹ کائن کے ساتھ ساتھ کچھ اور قیمیتی چیز بھی زر ضمانت کے طور پر رکھی جاتی ہے۔
گولڈ مین سکس نے گزشتہ سال دسمبر میں بٹ کوائن کی بنیاد پر قرضے فراہم کے تصور پر تحقیق شروع کردی تھی۔
رواں سال مارچ میں گولڈ مین سکس نے کرپٹو کرنسی کے لیے اوور دی کاؤنٹر تجارت کا آپشن پیش کیا تھا، جس کے تحت ’ نان ڈلیورایبل آپشن‘ کے نام سے بٹ کوائن اور دیگرکرپٹو کرنسیوں میں لین دین کے لیے ایک نیا انسٹرومنٹ متعارف کرایا گیا۔
بینک نے اس مالیاتی انسٹرومنٹ کو سرمایہ کار کمپنی گلیکسی ڈیجیٹل کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے اشتہارات پر درجنوں کمپنیوں کو نوٹس جاری
اس انسٹرومنٹ کی مدد سے عوام بنا کسی آڑھتی اور مشکلات کے بڑی مقدارمیں کرپٹواثاثوں کی خرید و فروخت کی جاسکے گی۔
گلیکسی ڈیجیٹل کی جانب سے جاری ہونے والے آفیشل بیان کے مطابق کرپٹو اثاثوں کوپانچویں زمرے میں رکھتے ہوئے گولڈ مین سکس سے انسٹی ٹیوشنل سرمایہ کاروں کے لیے مزید کرپٹو خدمات شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔
گلیکسی ڈیجیٹل کے شریک صدراور ہیڈ آف گلوبل مارکیٹ ڈیمین وینڈروالٹ کا کہنا ہے کہ گولڈ مین نے ہمیشہ ہماری صلاحیتوں پربھروسہ کیا اور کرپٹو کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے اسے ففتھ ایسسٹ کلاس میں شامل کرلیا گیا ہے۔
1869 میں قائم ہونے والے گولڈ مین سکس نے گزشتہ سال سی ایم ای گروپ کے ساتھ بٹ کوائن پراڈکٹس کی تجارت شروع کردی تھی۔
یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ میں کرپٹو کرنسی کے کردار نے دنیا بھرمیں اس کرنسی کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔
گولڈ مین کے اس اعلان سے ایک روز قبل ہی ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے کرپٹو کرنسی کی مقبولیت کے پیش نظر وزارت خزانہ سے ملک میں اس حوالے سے قانون سازی کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News